عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں چارسال کی کم ترین سطح پرآ گئیں۔
غیرملکی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 3.80 فیصد گرکر 58.51 ڈالرفی بیرل سے نیچے آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی
غیرملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی جون کے لئے برینٹ کی قیمت 3.85 فیصد کم ہو کر 61.87 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔
