وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ علیمہ خان نے کہامعدنیات کا بل پاس ہونے نہ دو۔
ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ وہ کونسا ملک ہے جس کی خاطر وہ بات کرنے کو تیار ہیں؟ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتا ہوں۔
خیبرپختونخوا کو پاکستان کے ساتھ چلنا ہو گا،اختیار ولی خان
9 مئی کونسے آئین اور قانون کے تحت کیا گیا تھا؟ آزادی اظہار رائے آج نہیں ہے تو آج سے 4 سال پہلے بھی نہیں تھی، سیاست کو آگے بڑھانے کا وقت بہت زیادہ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا بہت ضروری ہے، ہم پچھلے ایک سال سے مسلسل پی ٹی آئی کو انگیج کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 6 مہینے تک وہ کہتے رہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑتے بات نہیں کرینگے، ہم پی ٹی آئی کو اب بھی دعوت دے رہے ہیں،ریکوڈ ک فیز ون 2027میں کمرشلائز ہوجائے گی۔
