میانمار میں شدید زلزلے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرپاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی کھیپ روانہ کر دی گئی۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے سامان کی بڑی کھیپ لے کر جہاز آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میانمار کیلئے روانہ ہوا۔
پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں 35 ٹن امدادی اشیاء شامل ہیں، امدادی سامان میں 565 خیمے، 210 ترپالیں، 2000 کمبل، 1 ٹن تیار کھانا، 0.5 ٹن ادویات، 10 واٹر ماڈیولز شامل ہیں۔
ایران کو اپنے نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے پھیلاؤ روکنا ہو گا، امریکہ
وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے امدادی سامان اپنی نگرانی میں میانمار کے لیے روانہ کیا۔
اس موقع پر تقریب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری ،این ڈی ایم اے ، وزارت خارجہ کے اہلکار اور میانمار کے سفیر نے بھی شرکت کی۔
ینگون پہنچنے پر میانمار میں پاکستان کے سفیرسمیت اعلی سفارتی اہلکار سامان وصول کر کے میانمار کی وزارتِ سماجی بہبود و بحالی کے حوالے کریں گے۔
