وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس کل بروز بدھ کو ہو گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج د ن 11 بجے ہونا تھا اب یہ اجلاس کل ہو گا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی وزرا اور پارلیمانی سیکریٹریز کی غیر حاضری ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا وزیر اعظم کو خط
خیال رہے کہ گزشتہ منگل کو بھی وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اورسکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کی تجاویز پرغور کیا گیا اورکابینہ قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری بھی دے دی گئی تھی۔
