پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔
حسن نواز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے 45 گیندوں پر 105 رنز بنائے۔قبل ازیں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 3 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر فن ایلن بغیر کوئی رن بنائے حارث رئوف کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔
دوسری وکٹ 43 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، ٹم سائفرٹ 19 رنز بنا کر حارث رئوف کی گیند پر آغا سلمان کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔
ڈیرل مچل 17 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، چوتھی وکٹ جمی نیشم کی گری وہ چار رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 141 کے مجموعی اسکور پر گری، مارک چیپمن 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 204 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اس طرح پاکستان کو جیتنے کے لیے 205 رنز کا ٹارگٹ ملا۔
چیمپیئنز ٹرافی جیتنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا ٹیم کیلئے بڑے انعام کا اعلان
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 ، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور عباس آفریدی نے 2،2 اور شاداب نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 74 پر گری، محمد حارث 41 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 105 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، انہوں نے سات چھکے اور دس چوکے لگائے، سلمان آغا نے 51 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آئوٹ رہے، پاکستان نے ہدف سولہ اوور میں پورا کر لیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، آکلینڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم کی جانب سے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
محمد علی اور جہانداد خان کو ٹیم سے ڈراپ کرکے ان کی جگہ عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔
ان دونوں کے علاوہ محمد حارث، حسن نواز،سلمان علی آغا، عرفان نیازی، شاداب خان، عبدالصمد، خوش دل شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
میچ میں بننے والے ریکارڈز
نیوزی لینڈ اور پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کے سب سے بڑے مجموعے کا ریکارڈ بنایا، دونوں ٹیموں نے ملکر 411 رنز بنائے۔
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی میں 200 سے زائد رنز کا ہدف 16 اوورز میں مکمل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا،اس کے علاوہ حسن نواز پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
حسن نواز نے 45 گیندوں پر سنچری مکمل کی،اس سے قبل یہ ریکارڈ 49 گیندوں پر بابر اعظم کے نام تھا۔
گرین شرٹس نے پاور پلے میں بھی اپنے سب سے زیادہ رنز بنا ڈالے، پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنا تیسرا سب سے بڑا سکوربھی بنایا۔
