افغانستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی، بہتر رن ریٹ پر جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ۔ نیوزی لینڈ،بھارت ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکےہیں جب کہ گروپ بی سے جنوبی افریقا اور آسڑیلیا کی ٹیموں نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی، میزبان پاکستانی ٹیم کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملے گی
سیمی فائنل کن ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا اس کا فیصلہ کل نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے مابین میچ کے بعد ہو گا۔
