محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سے روس کے 6 رکنی وفد کی ملاقات
دیر، چترال، سوات اور گرد و نواح میں بارش و برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی،محکمہ موسمیات نے سندھ میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے، کل سے 4 مارچ تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش و برفباری کاامکان ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
واسا، ریسکیو، محکمہ آبپاشی، لائیو اسٹاک اور دیگر محکموں کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے، شہریوں کو خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ دو مارچ کو داخل ہونے کا امکان ہے اور یہ سلسلہ تین مارچ تک جاری رہے گا، اس سے نوشکی، چاغی، کوئٹہ، پشین، مستونگ، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل، ہرنائی، ژوب، شیرانی، قلات، سوراب، خضدار، خاران اور ملحقہ علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔
