ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی ہے۔
سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.20 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 33 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.13 فیصد سے کم ہو کر 10.80 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح ایک بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 12.15 فیصد سے کم ہو کر 12.14 فیصد کر دی گئی ہے۔
احسن اقبال کا پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ
اسی طرح سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 20 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.20 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد، پنشنرز بینیفٹس اکائونٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 13.68 فیصد سے کم ہو کر 13.58 فیصد اور شہداء فیملی ویلفیئر اکائونٹس پر منافع کی شرح 10 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 13.68 فیصد سے کم ہو کر 13.58 فیصد ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری
ساروا اسلامی ٹرم اکائونٹس پر منافع کی شرح 16 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9.90 سے کم ہو کر 9.74 فیصد اور ساروا اسلامی سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 16 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9.90 فیصد سے کم ہو کر 9.74 فیصد کر دی گئی ہے۔
جیت پر بہت خوشی، امید ہے اگلا میچ بھی جیتیں گے،جوناتھن ٹروٹ
سی ڈی این ایس کے مطابق نئی شرح کا اطلاق 25 فروری 2025 سے ہو گیا ہے۔
