آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ سے پہلے میچ میں شکست کھانے کے بعد پاکستان کیلئے اگر مگر کا کھیل شروع ہو گیا۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کو بڑے مارجن سے ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ جیتا ، اس شکست کے باوجود اب بھی پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی کر سکتی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا بخار، گوگل نے منی کپ گیم لانچ کر دیا
اگر پاکستان اگلے دونوں میچوں میں بھارت اور بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کرے اور نیوزی لینڈ بھارت کو شکست دے اسی صورت میں پاکستان کے آگے جانے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے تاہم پاکستان کو کم بیک کرنے کیلئے غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہو گی۔
پاکستان کیلئے ایک اور مشکل بارش کی صورت میں بھی کھڑی ہو سکتی ہے ، محکمہ موسمیات نے 27 فروری کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ، بارش کی وجہ سے میچ نہ ہو سکا یا ڈرا ہوا تو پاکستان کو ایک پوائنٹ ملے گا۔
چیمپئنز ٹرافی ، پاک بھارت میچ کیلئے ٹکٹ 12 لاکھ روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف
یاد رہے کہ ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہو گا، کراچی ، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں 8 بہترین ٹیمیں چیمپئن بننے کی جنگ لڑیں گی۔
