بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک کمی کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تقسیم کار کمپنیوں ( ڈسکوز) کے صارفین کیلئے فی یونٹ 1 روپے 22 پیسے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 23 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔،بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
الیکٹرک وہیکلز کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی نرخ میں کمی متوقع
ملک بھر کے صارفین کیلئے دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں کمی کی گئی ،جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے نومبر کے ایف سی اے کی مد میں بجلی سستی کی گئی۔
ملک بھر کے صارفین پر قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں پر ہوگا۔
