شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا،ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر نکالا گیا ہے،انہیں شو کاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔
بھارتی بالر جسپریت بمرا انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر
ذرائع کا کہنا ہے شیرافضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا،دوسری جانب تحریک انصاف میں عہدیداروں کی تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے، بیرسٹر سیف کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے پارٹی صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملک عدیل اقبال جبکہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈووکیٹ کو تفویض کر دی ۔
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار
اعلامیے کے مطابق ملک عدیل اقبال پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور ذیشان ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہونگے۔
واضح رہے چند روز قبل قیادت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے صوبائی صدارت کا عہدہ لیا تھا جس کی جگہ جنید اکبر کو صدارت کا عہدہ دیا گیا تھا۔
