بھارتی وزیراعظم نے دورہ پیرس کے دوران ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں سفرکیا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خصوصی طیارے کے ذریعے نیو دہلی سے پیرس تک کا سفر کیا،مودی کا طیارہ لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔
حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ سے باہر
مودی نے شیخوپورہ، حافظ آباد، چکوال اور کوہاٹ پر 34 ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کیا،بھارتی ایئرفورس کا بوئنگ 777 طیارہ پاراچنار سے افغان فضائی حدود میں داخل ہوا۔
نریندر مودی کے طیارے نے لگ بھگ 41 منٹ تک پاکستانی حدود میں سفر کیا،واضح رہے افغانستان کی فضائی حدود بند ہے، بھارتی وزیر اعظم کو خصوصی اجازت دی جاتی ہے۔
ایم کیو ایم میں کوئی اختلاف نہیں،مصطفیٰ کمال
یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا ہے۔
