امریکا میں 40 ہزار سے زائد وفاقی ملازمین نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی ملازمین کو مستعفیٰ ہونے کیلئے 9 دن کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
امریکی صدر نے عالمی فوجداری عدالت پرپابندی لگانے کے ایگزیکٹوآرڈرپردستخط کردیئے
وفاقی ملازمین سے استعفیٰ لینے کا مقصد حکومتی اخراجات میں کمی لانا ہے، ٹرمپ نے ملازمت چھوڑنے والوں کو 8 ماہ کی تنخواہ پیشگی دینے کی پیشکش کی تھی۔
واضح رہے کہ پچھلے ہفتے وائٹ ہاؤس نے 20 لاکھ سویلین وفاقی ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک آفر کیا تھا جس کے تحت انہیں 30 ستمبر تک تنخواہ اور دیگر مراعات حاصل رہیں گی۔
