جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست خارج کردی گئی ۔
درخواست بریت کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،پراسیکیوٹر نے دوران سماعت دلائل دئیے کہ مقدمہ کا ٹرائل جاری ہے۔
بھارت کے جسپریت بمرا آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دا ایئر قرار
12 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہو چکی،اس وقت درخواست بریت کی سماعت مناسب نہیں،پراسیکیوشن کو شہادت ریکارڈ کرانے کا موقع دیا جائے۔
اے ٹی سی نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست بھی مسترد کردی،پراسیکیوٹر نے کہا ہائیکورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
