وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر کام جاری رکھیں گے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین کے مطابق ہو گا،پی ٹی آئی نے یہ تعیناتیاں ڈیڑھ سال تک روک کر رکھی تھیں،آئین اجازت دیتا ہے نئی تعیناتی تک یہ کام جاری رکھ سکتے ہیں۔
جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب
اپوزیشن لیڈر نے چند روز قبل نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی جلد از جلد تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اس حوالے سے مشاورتی عمل ہونا ہے۔
