وفاقی حکومت نے پرائمری کے طلبہ کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئندہ تعلیمی سال سے بستوں سے چھٹکارا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی سیکرٹری تعلیم و تربیت محی الدین وانی نے صدر مملکت کے مشیر ڈاکٹر عاصم حسین کے گورنمنٹ گرلز اسکول اسلام آباد کے دورے پر بریفنگ میں کہا کہ اب طلبہ بستہ اسکول میں ہی رکھیں گے، انہیں صرف ایک کتاب اور کاپی گھر کے کام کیلیے لے جانے کی اجازت ہو گی۔
پنجاب میں 4 ماہ کیلئے اسکول ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا شیڈول جاری
محی الدین وانی نے کہا کہ مستقبل میں ان بچوں کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا بھی ارادہ ہے تاکہ درسی کتب بھی کمپیوٹر سے پڑھ لیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ 240 پرائمری اسکولوں کے 65 ہزار بچوں کو مفت کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، حکومت کے اس اقدام سے 25 فیصد انرولمنٹ بڑھی ہے، اسکول چھوڑنے والے بچوں کی تعداد ختم ہو گئی ہے۔
