سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے جوڈیشل کمیشن نے 12 ناموں کی منظوری دے دی ہے ۔
اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا، جوڈیشل کمیشن نے اکثریت سے ایڈیشنل ججز کے ناموں کی منظوری دی۔
مذاکرات کے لیے مخلص ہونا ضروری ہے،فیصل واوڈا
محمدجعفر رضا، محمدحسن اکبر ،عبدالحامدبھرگڑی، جان علی جونیجو ،میراں محمد شاہ اور علی حیدر ادا کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی ۔
اس کے علاوہ ریاضت علی سحر، فیض الحسن شاہ ،تسنیم سلطانہ اورنثار بھنبھرو کو بھی سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دیدی گئی ۔
اسلام آباد میں41فیصد بور، 27فیصد فلٹرڈ اور 33فیصد سپلائی پانی کے نمونے غیر تسلی بخش نکلے
جوڈیشل کمیشن نے عثمان علی ہاد ی اور خالد حسین شاہانی کو بھی سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی۔
