نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن دورکے78 احکامات اورفیصلوں کومنسوخ کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی سطح پرنئے ملازمین کی بھرتی پرپابندی لگادی گئی، ورک فرام ہوم کاخاتمہ بھی کردیا گیا۔
امریکا کے برے دن ختم ،تبدیلی جلد آئیگی،ڈونلڈ ٹرمپ:امریکی صدر کا حلف اٹھا لیا
امریکی شہریوں کے لیے مہنگائی اور اخراجات میں کمی کے حکم نامے کے علاوہ کیپٹل ہل حملے میں ملوث 1500 افراد کو معافی دینے کے آرڈر پر دستخط کردئیے گئے۔
نئے امریکی صدر نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سےامریکا کے الگ ہونے کے احکامات پربھی دستخط کئے،2030تک الیکٹرک کاروں کی فروخت کا ہدف 50 فیصد کرنے کا آرڈر بھی منسوخ کردیا۔
سپریم کورٹ،26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں 27 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر
ٹرمپ کے احکامات میں میکسیکو،کینیڈا پرٹیرف کاایگزیکٹوآرڈر شامل نہیں،انکی ٹیم مختلف ممالک پرٹیرف لگانے سے متعلق کام کررہی ہے۔
