ملک کے زیادہ ترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، کئی مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے بلکسر جبکہ موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے درخانہ تک بند کردیا گیا۔
مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، کئی مقامات سےموٹرویز بند
موٹروے ایم 4 فیصل آباد سےعبدالحکیم تک جبکہ موٹروے ایم 5 روہڑی سے ملتان تک دھند کے باعث موٹرویزکو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔
موٹروے ایم 1 کو برہان سے پشاور تک جبکہ سوات ایکسپریس وے پراسماعیلہ سے ٹریفک کارخ موڑ دیا گیا۔
موٹرویزکوعوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا گیا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات صبح 10سے شام 6 بجے تک سفر کریں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
