پنجاب حکومت نے سموگ کے پیش نظر لاہور کے مختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا۔
گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی اس کے علاوہ چنگ چی رکشوں کے چلنے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے آئی پی پیز مالکان کو 168 ارب کی ٹیکس چھوٹ دینے کا انکشاف
گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کمرشل جنریٹر چلانے پر بھی مکمل پابندی ہو گی،بار بی کیو اور کھلے فوڈ پوائنٹس پر رات 8 بجے کے بعد مکمل پابندی ہو گی۔
گرین لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
کن علاقوں میں گرین لاک ڈائون نافذ کیا گیا؟
ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، ڈیورنڈ روڈ اور کشمیر روڈ کے اطراف گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی سے گلستان سنیما اور اطراف میں بھی گرین لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کیا کہتی ہیں؟
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے اکتوبر سے جنوری تک سموگ ہوتا ہے،سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے مارچ سے آغاز ہوگیا تھا،لاہورکا ایئر کوالٹی انڈیکس تیزی سے بڑھ جاتا ہے۔
اب سموگ کااثر ملتان تک جارہا ہے،پنجاب میں محکمہ ماحولیات کے پاس ٹوٹی ہوئی گاڑیاں تھیں،سب سے پہلے محکمہ ماحولیات کی گاڑیوں اور دیگر چیزوں کو بدلا گیا،پہلی مرتبہ تھرمل زون کا طریقہ کار اختیار کیا جارہا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900روپے کا اضافہ
پنجاب کے 11 شہروں میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے،لاہور میں ٹرانسپورٹ فٹنس سسٹم موجود نہیں تھا،پنجاب کے اندر وہیکل فٹنس کا سسٹم شروع ہوچکا ہے،دھواں دینے والی گاڑیوں کو جرمانہ کیا جارہا ہے۔
ای ماس ٹرانزٹ کے بغیر ماحول کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا،پورے پنجاب میں ساڑھے 600 بسوں کو متعارف کروایا جارہا ہے،رکشوں کو بھی ای بائیکس میں تبدیل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی میں تبدیل کیا جارہا ہے،45ہزار بھٹوں کو چیک کیا گیا، 650 بھٹوں کو گرادیا گیا،بھٹوں کے اوپر کیو آر کوڈ لگادیئے گئے ہیں،بھٹوں کی چمنیوں کے کالے دھوئے سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔
خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع،2 معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیئے گئے
ایس او پیز مکمل ہونے کے بعد لوڈر گاڑیوں کو لاہور میں داخل ہونے کی اجازت ملتی ہے،ہم نے بلا تفریق پرائیویٹ اور گورنمنٹ کی گاڑیوں کے چالان کیے،کنسٹرکشن پر اگلے3 ماہ میں سختی کرنے جارہے ہیں،پلاسٹک کے تھیلوں کےاستعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔
