روس کے وزیر خارجہ کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی سائیڈ لائنز پر روس کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں آنے والے دورے کے معاملات طے پائے۔
لاہورمیں مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل
ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم، نائب وزیراعظم کے بعد روسی وزیرخارجہ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، روسی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلی سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔
دورے کے دوران سٹیل ملز اور آئل ریفائنری، پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن سمیت توانائی کے منصوبوں پر بات چیت کا امکان ہے، پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے میں گیس سٹوریج فسیلیٹی کے قیام پر بھی بات چیت ہو گی۔
کراچی سےکوئٹہ چلنے والی بولان میل کے اوقات کار میں تبدیلی
دورے میں خصوصی طور پر نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور میں پاکستان کی شمولیت پر بھی بات چیت متوقع ہے، پاکستان کی 5رکنی یورو ایشین اکنامک یونین میں شمولیت پر بھی اہم بات چیت ہو گی۔
یاد رہے ایس سی او سمٹ میں روس کے وزیر اعظم ، اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد آئے تھے۔
