آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر کل چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
جنرل سیکرٹری پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن وحید خان کا کہنا ہے بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،ہم آج بھی ڈپٹی کمشنر سے رابطے میں رہے ،دوپہر کے بعد ڈی سی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ، بچوں کو خوار نہیں کرنا چاہتے۔
کسی سے تصادم نہیں چاہتے ، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں،علی امین گنڈاپور
آج بھی سکول کے طلباء و طالبات کنٹینرز کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہے،دوسری جانب جڑواں شہر راولپنڈی میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے4000 پولیس افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے،شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر پولیس تعینات رہے گی۔
سی پی او کا کہنا ہے امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیت یافتہ دستے تعینات کئے جائیں گے۔
پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرروتبادلے
امن و امان میں خلل، املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے قانون شکنوں کی شناخت کی جائے گی۔
امن و امان میں خلل یا سرکاری و نجی املاک کو نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،سید خالد ہمدانی کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
کوئٹہ میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 8افراد جاں بحق،25 زخمی
والدین سے التماس ہے کہ اپنے بچوں کو کسی بھی غیر قانونی اقدام کا حصہ نہ بننے دیں
