پیرس میں جاری اولمپکس 2024 میں پاکستانی اسپرنٹر فائقہ ریاض 100 میٹر دوڑ میں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئیں۔
پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی فائقہ ریاض 100 میٹر دوڑ کے ابتدائی راؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئیں۔ ابتدائی راؤنڈ میں انکی ٹائمنگ 12.49 رہی اور وہ اپنی ہیٹ میں چھٹے نمبر پر رہیں۔
پیرس اولمپکس: پاکستانی سوئمرز کے بعد شوٹرز بھی ایونٹ سے باہر
فائقہ ریاض ہیٹ میں ٹاپ تین میں نہ آنے کے باعث اگلے راؤنڈ تک کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئیں۔ پاکستانی خواتین اولمپئن اگلے پانچ مجموعی بہترین پلیئرز میں بھی نہیں آسکیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کی طرف سے اولمپئن ارشد ندیم 6 اگست کو جویلین تھرو کے مقابلے میں نظر آئیں گے۔
