اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 3 کروڑ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔ کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ہر ادارہ اپنے فرائض انجام دے۔ کسی ادارے کی سیات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ پارلیمان میں کبھی کسی سیاسی پارٹی پر پابندی کی قرارداد نہیں آئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔ ہم مذمت کرتے ہیں ججز کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آج بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہے۔ ہمیں امید ہے عدلیہ گرفتار سوشل میڈیا ارکان کو انصاف فراہم کرے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے جو لسٹیں ہیں انہیں شائع کیا اور بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے کمیٹیاں بنائیں۔
