ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن سمیت 9 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر دی جبکہ دو خواتین کی ضمانت منظور کر لی۔
رئوف حسن و دیگر ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا، ایف آئی اے کے تفتیشی افسرنے رؤف حسن سمیت دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ڈیجیٹل دہشتگردی کیلئےعدالتیں قائم، پی ٹی آئی رہنما روف حسن پر پہلا مقدمہ درج
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ابھی تک ریکور نہیں ہوئے، ای میل اکاؤنٹ لاگ ان کرنے ہیں، پیسوں کے عوض لوگ واٹس ایپ گروپ چلا رہے ہیں، بیرون ملک سے لوگ بھی اس میں شامل ہیں۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے موبائل سے سوشل میڈیا پر بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس ملے ہیں، رؤف حسن سوشل میڈیا ٹیم کی سربراہی کرتے ہیں۔عدلیہ اور انتظامیہ کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے، سوشل میڈیا اکاؤنٹس جانچنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
انٹرا پارٹی انتخابات ، تحریک انصاف کو دستاویزات جمع کروانے کیلئے مہلت
بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے رؤف حسن سمیت 9 شریک ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی۔
علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار 2 خواتین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی، عدالت نے دونوں خواتین کو پچاس پچاس ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
تحریک انصاف پر پابندی ، پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کی دو گرفتار خواتین کی درخواست ضمانت پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی۔
واضح رہے کہ رئوف حسن اور پی ٹی آئی کی خواتین ارکان کو 4 روز قبل پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا
