محکمہ تعلیم سندھ نے موسمی حالات کے پیش نظر اسکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھا دی ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، سردار علی شاہ کا کہنا ہے گرمی کی شدت اور شدید برسات کے امکان کی وجہ سے تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا۔
42شہروں کے 25 ہزار 989 بازاروں کے انکم ٹیکس ریٹ کا اعلان
14اگست کے حوالے سے سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا،تمام نجی و سرکاری اسکولز جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔
