سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے فی یونٹ 2 روپے 11 پیسے اضافے کی درخواست کر دی۔
سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔
مرغی کا گوشت 605 روپے فی کلو ہو گیا، انڈے مزید مہنگے
جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ 2 روپے 11 پیسے کا اضافہ مانگا گیا ہے، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا سماعت کی تاریخ مقرر کرے گا جس کے بعد قیمت بڑھانے یا نہ بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جون کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست منظور کی گئی تو صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت 30 ارب روپے تک اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔
