انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری کی ضمانت خارج کر دی۔
راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے فیصلہ سناتے ہوئے اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد ازگرفتاری مسترد کر دی۔
عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا کیس، پی ٹی آئی رہنما خالد محمود گجر کی شناخت ہو گئی
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما پر تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
دریں اثنا انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاؤ، گھیراؤ کیس میں فواد چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل نہ ہوئی تو میں قانون کے مطابق فیصلہ کر دوں گا۔
