سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نظرثانی درخواست کو رجسٹرار آفس نے نمبر الاٹ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے سنی اتحاد کونسل کی اپیل کے فیصلے کے خلاف نظرثانی دائر کر رکھی ہے۔ اس حوالے سے ن لیگ کی نظرثانی درخواست کو 312 نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ن لیگ نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ سے 12 جولائی کے فیصلے پر حکم امتناع کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں سنی اتحاد کونسل، صاحبزادہ حامد رضا، الیکشن کمیشن آف پاکستان، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور دیگر سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔
مخصوص نشستیں اور پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ، پارٹی رہنما آج عمران خان سے مشاورت کرینگے
درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد فوری طور پر روکا جائے۔ نظر ثانی درخواست مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے دائر کی ہے۔
یہ بھی ذہن میں رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ بینچ نے پی ٹی آئی کے حق میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ سنایا تھا۔
