مظفر گڑھ پولیس نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق محرم الحرام کے دوران پولیس اسنیپ چیکنگ کے لیے ظفر کالونی گئی تھی، جمشید دستی اور ان کے ساتھیوں نے پولیس کو روکا تھا۔
قومی اسمبلی اجلاس، جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی رکنیت معطل
تھانہ سٹی میں درج مقدمے کے مطابق جمشید دستی نے سرکاری اسلحہ چھیننے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں، جمشید دستی اور ان کے 12 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے بعد جمشید دستی اور ساتھی فرار ہو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جمشید دستی نے اپنی رہائش گاہ پر 25 لوگوں کے حملہ آور ہونے کا ویڈیو بیان دیا تھا۔
