پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرکاروبار کا مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 150 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے دوران میں 100 انڈیکس میں 150 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 79 ہزار 922 کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 80 ہزار کی سطح پر بحال ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 80 ہزار سے نیچے آ گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں 80 ہزار کی حد برقرار ، ڈالر مہنگا ہو گیا
دوسری جانب جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 9 پیسے کا اضافہ ہو گیا، جس سے ڈالر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔
