چوتھے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مزید 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 39 پیسے کا ہو گیا۔
گھی اور آئل کی اوسط قیمت میں مئی 2024 کے دوران نمایاں کمی
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید277.18روپے اور قیمت فروخت279.59روپے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کارکردگی ملی جلی رہی ۔ برطانوی پاؤنڈ 29.63 پیسے اضافے سے 355.87 روپے پر بند ہوا جو گزشتہ روز 355.57 روپے تھا۔ اسی طرح یورو 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 302 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 302.72 روپے پر بند ہوا۔
ایل پی جی پر 18فیصد ٹیکس لگنے سے سلنڈر 164 روپے مہنگا ہونے کا امکان
اس کے علاوہ سوئٹزرلینڈ کی کرنسی سوئس فرانک 11 پیسے کے اضافے سے 311.90 روپے اور چینی کرنسی یوآن معمولی اضافے سے 38.41 روپے کا ہو گیا ہے۔
خلیجی کرنسیوں کی بات کریں تو سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے ، ریال3 پیسے کے اضافے سے 74روپے 23پیسے جبکہ اماراتی درہم 2 پیسے کے اضافے کے بعد 75 روپے 79 پیسے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مقامی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ، ڈالر کی قیمت 278.30 روپے پر برقرار
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 57 روپے اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے تک جاپہنچی ہے۔ دوسری طرف سونے کی عالمی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 336 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کرکے 2336 ڈالر فی اونس ہے۔
