پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان زیرک آدمی ہیں، پی ٹی آئی سے اتحاد نہ ہی کریں تو اچھا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی سےاتحاد کی صورت میں مولانا فضل الرحمان کو بڑی قیمت ادا کرنی پڑے گی،مولانا کو پی ٹی آئی سے اتحاد کی صورت میں سیاست اور ذات بچانا پڑے گی۔
سی سی پی نے 2 بروکریج ہاؤسز کے انضمام کی منظوری دیدی
ملک کی معاشی حالت کو دیکھ کر بجٹ بنایا جانا چاہیے،ملک کی معیشت اس وقت بہتر نہیں ،یہ بات سب کو پتہ ہے۔
پیپلزپارٹی کے 5 سال ملک میں خوشحالی کی ضمانت تھے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 30 فیصد اضافہ ہونا چاہیے۔
بجٹ میں صحت اور تعلیم کے فنڈز میں اضافہ ہونا چاہیے،حکومت سے بات چیت کے بارے میں مجھے علم نہیں،پارلیمنٹ کے فیصلوں کا احترام نہ ہونے کی وجہ سے مسائل ہیں۔
