پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے دفاتر کی منتقلی کے باعث پاک افغان سرحد طورخم 3 روز کے لیے بند رہے گی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق تین دنوں میں ایف آئی اے طورخم کے دفاتر اور سارا سسٹم نئے دفاتر میں منتقل کر دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق دفاتر کی منتقلی کے باعث امیگریشن کا عمل عارضی طور پر معطل رہے گا۔ پاک افغان سرحد طورخم 17 سے 19 مئی کو دونوں جانب سے پیدل آمدورفت کے لیے بند رہے گا۔
طور خم سرحد صرف مال بردار گاڑیوں، امپورٹ ایکسپورٹ کے لیے کھلی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے سمیت24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ ہوچکا ہے،علیم خان
حکام کے مطابق افغانستان جانے والے اور پاکستان آنے والے افغان شہری مسافر ان تین دنوں میں سفر سے گریز کریں تاکہ تکلیف سے بچ سکیں۔
