وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو اجلاس کا نوٹس ارسال کر دیا ہے جس کے مطابق اجلاس 18 مئی ہفتے کو دن ساڑھے 11 بجے 180 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہو گا۔
ملک مشکل معاشی حالات سے دوچار ، شاہ خرچیوں میں کمی لائیں گے ، وزیرا عظم شہباز شریف
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی سمجھتی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی پر پوری طرح توجہ نہیں دے پا رہے لہٰذا پارٹی کو ملک بھر میں فعال کرنے کی ضرورت ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔
