پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، ملکی تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس نے 74 ہزار کی سطح عبور کر لی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 984 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس بلند ترین سطح 74 ہزار 70 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
ڈالر سستا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کم ہونے کے بعد 278 روپے 10 پیسے ہو گئی ۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری دن ڈالر کا ریٹ 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔
