محکمہ ایکسائز نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے خالی پلاٹس سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع
ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیروانی کا کہنا ہے خالی پلاٹس کا ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کا تعین کرنے کیلئے جیوٹیگنگ کی جائے گی۔
جیو ٹیگینگ سے ریٹنگ ایریاز میں موجود تمام خالی پلاٹس کی نشاندہی ہوجائے گی،لاہور سمیت پنجاب بھر میں 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد خالی پلاٹس ٹیکس نیٹ میں موجود ہیں۔
ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل شہری 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے
70 فیصد سے زائد خالی پلاٹس لاہور کی بڑی سوسائٹیز میں ہیں،جیوٹیگنگ سے 3سے سوا تین لاکھ تک خالی پلاٹس ٹیکس نیٹ میں شامل ہو جائیں گے۔
خالی پلاٹس سے ریٹنگ ایریا کی ویلیو کے مطابق 3ہزار سے 12 ہزار تک سالانہ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے،نئے پلاٹس ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے سے سالانہ ایک سے ڈیڑھ ارب ریونیو میں اضافہ ہوگا۔
