لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بیٹنگ میں ناکامی کی وجہ سے میچ نہ جیت سکے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں ںے کہا کہ نیوزی لینڈ کو محدود کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ بیٹنگ میں ناکامی سے میچ نہ جیت سکے۔
انہوں نے کہا کہ بیٹنگ میں اچھا پرفارم نہیں کر سکے۔ مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی مگر ہدف حاصل نہ کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے چوتھا ٹی ٹوئنٹی بھی جیت لیا، سیریز میں 1-2 کی برتری
بابر اعظم نے کہا کہ مڈل اوورز میں زیادہ رن نہیں بنا سکے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 174 رنز بناسکی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔
اوپنر ٹم رابنسن نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈین فاکس کرافٹ نے 34 رنز بنائے، ٹام بلینڈل 28 اور کپتان مائیکل بریسویل 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ زمان خان، افتخار احمد، محمد عامر اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔
جواب میں پاکستان کی جانب سے مایوس کن آغاز رہا، بابراعظم اور صائم ایوب کی جوڑی بڑی باری لینے میں ناکام رہی۔
محمد رضوان اور محمد عرفان نیوزی لینڈ کیخلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر
فخز زمان نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکے۔ افتخار احمد نے 23، عماد وسیم نے ناقابلِ شکست 22 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے 20 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عثمان خان نے 16 رنز بنائے۔
