اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی سے متعلق ہماری سمت بالکل واضح ہے۔ پاکستان کو چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے سپورٹ مل رہی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت سے متعلق بال ہمارے کورٹ میں ہے اور اب ڈیلیور کرنا پڑے گا۔ پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے جس کے اثرات نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے اور ٹیکس نظام میں بہتری سے محصولات میں اضافہ کرنا ہے۔ ٹیکس نظام میں لیکج اور خسارے کو کنٹرول کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کی فی کلو قیمت 5 روپے اضافے سے 150 روپے ہو گئی
محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت کی بحالی سے متعلق ہماری سمت بالکل واضح ہے اور جن اداروں کی نجکاری کرنی ہے اس پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور پاکستان کو چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے سپورٹ مل رہی ہے۔ معاشی تعلقات کی بحالی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔
