اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عید کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ ہر سال کی طرح میں دنیا بھر کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں۔
سیکریٹری جنرل یو این کا مزیدکہنا تھا کہ اس سال میرا دل بہت دکھی ہے، غزہ سمیت دیگر علاقوں میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،وہاں بھوک کی وجہ سے عید اچھے طریقے سے نہیں منائی جا سکتی۔
عید کے موقع پر پوری امت مسلمہ اپنے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو یاد رکھیں، شہباز شریف
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے برطانیہ میں عید منانے والے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ اس سال غزہ کی تشویشناک صورتحال سب کے ذہنوں میں ہے، جو کسی کیلئے بھی ناقابل برداشت اور تکلیف دے ہے۔
انکامزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں برطانوی مسلمانوں، مساجد اور کمیونٹی سینٹرز کو محفوظ بنانے پر کام ہو رہا ہے ۔
