کراچی کے علاقے گلشن معمار میں 5 سالہ بچے نے اپنے گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جب کہ 2 گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق گلشن معمار میں تین ڈاکو لوٹ مار کے لیے ایک گھر میں گھسے جہاں انہوں نے ایک خاتون اور اس کے پانچ سالہ بچے حسنین کے ہاتھ رسیوں سے باندھ کر لوٹ مار شروع کردی۔
اس دوران پانچ سالہ حسنین نے دانتوں سے پہلے اپنی رسی کھولی اور پھر والدہ کے ہاتھ کھول دیے۔پولیس کے مطابق خاتون نے فوری طور پر واقعے سے متعلق پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو گھیرلیا۔
اسلام آباد: ہائیکنگ ٹریل پر ڈکیتی، ایس ایچ او معطل
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری جانب سائٹ اے ڈسٹرکٹ کیماڑی کراچی کی حدود میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر دو شہریوں کے قتل کے واقعے پر وزیر داخلہ سندھ نے سخت نوٹس اور برہمی کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او سائٹ کو فی الفورمعطل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
وزیرداخلہ نے ایس ایس پی کیماڑی کو تعمیلی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت اورایس ایس پی کیماڑی کو وقوعے کی جامعہ انکوائری کے احکامات جاری کیے۔
عید الفطر ، پشاور میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ایس ایس پی کیماڑی کیس کی تفتیش میں ہونیوالی پیش رفت/پروگریس رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مجھ سے شیئر کریں گے۔
انھوں نے ایس ایچ او سائٹ اے کی جرائم کے خلاف گذشتہ اورحالیہ کارکردگی سمیت تعیناتی کا دورانیہ طلب کیا اور کہا کہ شہریوں کے دوران ڈکیتی قتل یا زخمی کیے جانے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔
وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ جن ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں جانے کے بجائے دفاتر میں بیٹھنے کا شوق ہے ان سے اہم ذمہ داریاں واپس لی جائیں۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون، میٹرویل نمبر4 میں کار پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
