پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینٹ اور سیدال خان ناصر ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب ہوگئے۔
قبل ازیں نو منتخب سینیٹرز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ اجلاس کا آغاز ہوتے ہی تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج کیا، پی ٹی آئی کے علی ظفر نے کہا کہ جب تک کے پی کے سینیٹر نہیں آ جاتے اس اجلاس کو ملتوی کیا جائے۔
تحریک انصاف کا سینٹ انتخابات ملتوی کرنیکا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
بعد ازاں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بطور پریزائیڈنگ افسر نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا جس کے بعد ارکان نے رول آف ممبرز پر دستخط کر دیئے۔ نو منتخب سینیٹرز محسن نقوی، اورنگزیب خان، حامد خان، ایمل ولی نے بھی سینٹ اجلاس میں حلف اٹھایا۔
حلف برداری کے وقت پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایوان میں شدید احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی سینیٹرز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر ایوان میں لے آئے۔ تحریکِ انصاف نے سینٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کردیا۔
امیر مقام کے بیٹے کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کرنے پر ن لیگ میں اختلافات
پریزائیڈنگ افسر اسحاق ڈار نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے کاغذات کی اسکروٹنی سوا 11 بجے ہوگی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ کاغذات 11 بجے سے قبل سیکریٹری سینٹ کے آفس میں جمع کرائے جائیں۔ پریزائیڈنگ افسر اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا الیکشن آج دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگا۔
