سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ،جس کے باعث عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہو گی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس منعقد ہوئے، اس کے علاوہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی شہریوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی
تاہم مملکت بھرسے کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی،چاند نظر نہ آنے کے بعد 10 اپریل بروز بدھ کویکم شوال عید الفطر ہو گی۔
عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں طلب
اس کے علاوہ آسٹریلیا، کویت اور عرب امارات میں بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔ عید الفطر دس اپریل بروز بدھ کو منائی جائیگی۔
سعودی عرب میں عید کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس سدیر رسد گاہ میں منعقد ہوا۔ جس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین اور ماہرین فلکیات نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ تمیر،طائف،جازان،مکہ مکرمہ اور دیگر رسد گاہوں میں بھی عید کا چاند دیکھنے کے لئے انتظامات کیے گئے تھے۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4روپے92پیسے کا مزید اضافہ
سعودی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے شہریوں سمیت غیر ملکیوں سے بھی چاند نظر آنے کی صورت میں شہادت دینے کی اپیل کی گئی تھی ، سعودی ماہر فلکیات نے بھی آج 29 رمضان المبارک ہے، شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
