بلوچستان حکومت نے اسٹینو گرافر کے عہدے کو ختم کر دیا۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق 14 اسکیل کے اسٹینو گرافر کی آسامیاں 12 اسکیل کی اسسٹنٹ کمپیوٹرآپریٹر کی آسامیوں میں تبدیل کردی گئیں ہیں جبکہ اسٹینو گرافر کی خالی آسامیوں کیلئے جاری تمام اشتہار منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
کسی بھی صورت میں خالی ہونے پر اسٹینو گرافر کی آسامیوں پر آئندہ کوئی بھرتی نہیں ہوگی۔
