وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔
روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.96 فیصد اضافہ
ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی سمری منظور کر لی،سال 2024 کے دوران گندم کی خریداری کے ہدف کی منظوری دی گئی۔
پاسکو ، صوبہ سندھ اور بلوچستان کیلئے گندم کی خریداری کے اہداف مقررکئے گئے،ای سی سی نے گندم خریداری کیلئے کیش کریڈٹ لمٹ کی بھی منظوری دیدی،گندم کی خریداری کے لیے 274 ارب روپے کے کیش کی منظوی دی گئی ۔
پنجاب حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
رقم بینکوں سے گندم کی خریداری اور اسٹاک کے لیے لی جائے،سندھ، بلوچستان اور پاسکو کیلئے 24 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم خریدی جائے گی،پاسکو 14 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر خریدے گی۔
پاسکوکیلئے 14 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کیلئے 169 ارب روپے کی منظوری دی گئی ،سندھ 100 ارب سے 10 لاکھ ٹن گندم خریدے گا،بلوچستان 5.7 ارب روپے سے 50 ہزار ٹن گندم خریدے گا۔
