پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسوں میں کئی نغمے گانے والے پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے شیر افضل مروت کو رانگ نمبر قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور سلمان احمد کے درمیان لفظی گولا باری ہوئی۔ سلمان احمد نے پہلے ٹویٹ کرتے ہوئے شیر افضل مروت کو رانگ نمبر کہہ دیا۔
سلمان احمد نے ٹویٹ میں لکھا کہ ‘شیر افضل مروت آپ نے اپنے لیڈر کا غلط فائدہ اٹھایا، عمران خان نے آپ کو سائیڈ لائن کرکے درست کیا۔ خرم روکھڑی کی طرح آپ بھی رانگ نمبر ہیں۔’
اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، دیکھتے ہیں کون لاٹھیاں برساتا ہے، شیر افضل مروت
انہوں نے یوٹیوبر عادل راجا اور حیدر مہدی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سچائی کی نشاندہی کرنے پر وہ ان دونوں کی حمایت کرتے ہیں۔
اس ٹویٹ کے جواب میں شیر افضل مروت بھی چُپ نہ رہے اور لکھا کہ ‘آپ کا بیان آپ کی سوچ کا عکاس ہے، ایسے تنازع سے آپ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔’
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ آپ اور آپ جیسے دو غداروں سے میری سوشل میڈیا ٹیم نمٹ لے گی۔ 5 اپریل تک انتظار کریں، آپ کو جواب ضرور دیا جائے گا۔
