غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ، بمباری سے مزید 71 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے، شہدا کی تعداد 32 ہزار تک پہنچ گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق مشرقی غزہ کے علاقے الشجاعیہ پر حملے میں صحافی سمیت 17 فلسطینی ، خان یونس کی رہائشی عمارت پر حملے میں 22 اور پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیلی طیاروں کی غزہ کے نصیرات کیمپ پر بمباری ، 13 خواتین اور بچے شہید
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں فاقہ کشی کے باعث شہید فلسطینیوں کی تعداد 27 ہو گئی، مغربی کنارے پر بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں، حملوں میں 75 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے، شہید ہونے والوں میں 364 طبی کارکنان، 48 امدادی کارکنان اور 137 صحافی شامل ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے لبنان اور شام پر بھی حملے تیز کر دیئے ہیں۔ دوسری جان القسام بریگیڈ کے حملے میں اسرائیل فوجی افسر ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔
