پی ایس ایل9 کے گیارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوشکست دیدی۔
ملتان میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا،ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 180 رنز بنائے،ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اورریز ہینڈرکس نے ففٹیزبنائیں۔
عجمان میں سینی ٹائزر او رپرفیوم کے ڈپو میں آتشزدگی ، 9 پاکستانی زخمی
محمد رضوان نے 42 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی ، ریز ہینڈرکس نے 47 گیندوں پر 72 رنز بنائے۔طیب طاہر نے 22 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آئوٹ رہے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2، عقیل حسین اور ابرار احمد نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
مجھے ن لیگ میں شامل نہ ہونےکی سزا دی گئی،چوہدری نثارعلی خان
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی۔خواجہ نافع نے 36اورریلی روسو نے 30رن کی اننگز کھیلی،سعود شکیل 24، شرفین ردرفورڈ 21رن بنا سکے۔
ملتان سلطان کے ڈیویڈ ویلےاور محمد علی نے3 ،3وکٹیں حاصل کیں،آفتاب ابراہیم نے 2،اسامہ میر کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اضافہ
قبل ازیں ملتان سلطانز کی بیٹنگ کے دوران آخری اوور میں محمد وسیم جونیئر نے باؤنڈری پر کیچ لے کر بال تھرو کی جو سرفراز احمد کے سر پر لگی۔گیند لگنے کے بعد سرفراز احمد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے بعدازاں انہیں سی ٹی اسکین کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اب بتایا گیا ہے کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کی سی ٹی اسکین رپورٹ کلیئر آگئی ہے ،سرفراز احمد ٹیم کے ہمراہ کراچی کے لیے سفر کریں گے۔
