پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز سے شکست کے بعد لاہور قلندرز کی شکستوں کی ہیٹرک مکمل ہوگئی۔
پی ایس ایل کے رواں سیزن میں گزشتہ روز ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ شاہین الیون نے مقررہ اوورز میں 166 رنز کا ہدف دی، جواب میں رضوان الیون نے 19 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔
لاہور قلندرز ایونٹ میں مسلسل تیسرے شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آگیا جبکہ ملتان سلطانز لگاتار تیسرے کامیابی کے بعد سرِفہرست ہے۔
پی ایس ایل 9 میں بے ضابطگیاں، چیئرمین پی سی بی کو نوٹس جاری
اس دوران نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بھی ملتان اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء عامر میر، بلال افضل، مشیر وہاب ریاض، آئی جی پنجاب اور کمشنر ملتان بھی موجود تھے۔
اس سے قبل گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ میں بھی محسن نقوی اسٹیڈیم پہنچے تھے۔
