کراچی: پاکستان کا پہلا فوڈ چینل ہم مصالحہ عید الفطر پر اپنے ناظرین کے لیے خصوصی ’لذت عید‘ نشریات لا رہا ہے۔
چھوٹی عید پر مصالحہ ٹی وی کے شیف نہ صرف کھانے بنائیں گے بلکہ میٹھی عید بھی ملیں گے اور چٹ پٹی باتیں بھی کریں گے۔
https://www.facebook.com/MasalaTv/videos/1930906593628866/
عید کے دن لائیو کالز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس دوران ناظرین اپنے پسندیدہ فنکاروں اورشیف سے بات چیت بھی کرسکیں گے۔
عید الفطر کے تینوں روز’عید ڈیلائیٹ‘ 12 بجے خوشیوں بھری شیرینی سے سجے پکوان پیش کرے گا۔ جس میں ٹھنڈی آئس کریم سے مزیدار کیک تک سب کچھ تیار کیا جائے گا۔
https://www.facebook.com/MasalaTv/videos/1932253946827464/
عید کا تہوار ہمارے روایتی کھانوں کے بنا بالکل ادھورا رہ جاتا ہے۔ اس لیے عید پرروز دو بجے کھانے پکانے کے لیے ’روائتی عید‘ کی ہنڈیا تیار ہوگی۔
https://www.facebook.com/MasalaTv/videos/1932251256827733/
12 سال سے مصالحہ ٹی وی کی نشریات پاکستان سمیت دنیا بھر بہت پسند کی جاتی ہیں۔
مصالحہ ٹی وی پر اس بار بھی خصوصی ٹرانسمیشن میں محبوب خان، طاہر چوہدری، شیریں انور، زرنک سدھوا، کرن خان، ردا آفتاب، باسم اخوند، ثمینہ جلیل شرکت کریں گے۔
عید الفطر کے تینوں روز ہم ٹی وی کی ٹیلی فلمز اور شوز دیکھتے ہوئے مصالحہ ٹی وی کی ’لذت عید‘ کا ذائقہ چکھنا نہ بھولیے گا۔
